جہلم

کریم پور جہلم کا علاقہ تاحال سوئی گیس کی سہولت سے محروم، مکینوں کو سخت مشکلات کا سامنا

جہلم: کریم پور جہلم کا علاقہ تاحال سوئی گیس کی سہولت سے محروم ہے حالانکہ جہلم شہر میں گیس کی فراہمی کو کئی سال ہو چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جہلم شہر اور گردونواح کے کچھ علاقوں کی طرح کریم پورہ کا علاقہ ابھی تک سوئی گیس کی سہولت سے محروم ہے جس کی وجہ سے یہاں کے مکینوں کو سخت مشکلات کا سامناہے۔

ذرائع کے مطابق چند گھروں کو سوئی گیس کا کنکشن دیا گیا ہے مگر اکثریتی مکین اس سہولت سے تاحال محروم ہیں۔

علاقہ کے عوامی ،سماجی حلقوں نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ ہماری آبادی کو جلد ازجلد سوئی گیس کی فراہمی ممکن بنائی جائے تاکہ ہم اس بنیادی سہولت سے استفادہ حاصل کر سکیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button