جہلم

سٹیزن پورٹل اور وزیراعظم کے نام درخواستوں پر محکمہ اوقاف اور وزیر اوقاف نے کوئی کارروائی نہ کی

جہلم: سٹیزن پورٹل اور وزیراعظم کے نام درخواستوں پر گزشتہ 6ماہ میں بھی محکمہ اوقاف پنجاب اور صوبائی وزیر اوقاف نے کوئی کارروائی نہ کی ہے۔ احاطہ دربار حضرت سلیمان پارسؓ جو کہ قبرستان نہ ہے وہاں قبروں کے اجازت نامے ایوان اوقاف سے جاری کئے جارہے ہیں۔

دربار حضرت سلیمان پارس کے بارے میں مکمل ثبوت کیساتھ شکایات سٹیزن پورٹل اور وزیراعظم کو بھیجی گئیں جس پر سیکرٹری اوقاف اور صوبائی وزیر اوقاف نے کوئی قدم نہیں اٹھایا ہے آج بھی ایک شخص کو دفنایا گیا ہے۔

منیجر اوقاف جہلم کے دفتر سے پوچھنے پر جواب دیا یگا ہے یہ تمام اجازت نامے سیکرٹری اوقاف نے جاری کئے ہیں ہم بار بار تحریری طور پر آگاہ کر رہے ہیں کہ اجازت نامے منسوخ کئے جائیں، مزید قبروں کی وجہ سے دربار کا داخلی راستہ بالکل بند ہو جائے گا اور توسیع منصوبہ میں رکاوٹ پیدا ہوگی۔

وزیرا عظم پاکستان اور ان کے قائم کر دہ شکایت سیل سٹیزن پورٹل کی کارروائی کو بھی صوبائی وزیر اوقاف اور سیکرٹری اوقاف نے ماننے سے انکار کر دیا ہے ، اور محکمہ اوقاف میں جنگل کا قانون نافذ کیا ہوا ہے۔

خادم دربار سلیمان پارسؓ سردار شمس القمر نقشبندی نے وزیراعظم پاکستان سے فوری صوبائی وزیر اوقاف اور سیکرٹری اوقاف سمیت ذمہ دار افراد کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button