سوہاوہاہم خبریں

سوہاوہ میں ٹریفک حادثہ، سوئی نادرن گیس کے شعبہ سیلز کے انچارج جاں بحق، ڈرائیور شدید زخمی

سوہاوہ: محکمہ سوئی نادرن گیس کے شعبہ سیلز کے انچارج عبدالغفارخان جی ٹی روڈ سوہاوہ کے قریب ٹریفک حادثے میں جان کی بازی ہار گئے، مرحوم عبدالغفار خان کا تعلق لکی مروت سے تھا، ڈرائیور شدید زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق سوئی نادرن گیس جہلم میں تعینات عبدالغفارخان جو کہ شعبہ سیلز کے انچارج تھے جمعرات کے روز میٹنگ کے سلسلہ میں راولپنڈی جا رہے تھے کہ سوہاوہ کے مقام پر گاڑی بے قابو ہو کر درخت سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں شعبہ سیلز کے انچارج عبدالغفار خان کی روح پرواز کر گئی جبکہ ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا۔

زخمی کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال علاج معالجہ کی غرض سے منتقل کر دیا گیا۔ مرحوم عبدالغفارخان خوش اخلاق ، فرض شناس انسان تھے، مرحوم کی میت ان کے آبائی علاقہ لکی مروت میں بھجوادی گئی ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button