ڈومیلیاہم خبریں

عید قربان کے قریب آتے ہی مویشی چور گینگ سرگرم، 3 بکرے چور عوام کے ہتھے چڑ گئے

ڈومیلی: عید قربان کے قریب آتے ہی مویشی چور گینگ سرگرم، ڈومیلی کے نواحی علاقے میں بکرے چور عوام کے ہتھے چڑ گئے، چوری شدہ بکرے برآمد، عوام نے ملزم کو پولیس کے حوالے کر دیئے۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ ڈومیلی کی حدود دانی دہرہ سے شہریوں نے ناکہ لگاکر تین بکرا چوروں گرفتار کرلیا، چوروں نے کوہالی سے دو بکرے چوری کئے اور ڈومیلی کی طرف آرہے تھے کہ مقامی افراد نے دانی میں اطلاع دی کہ چور بکرے چوری کرکے آرہے ہیں۔

اطلاع ملتے ہی دانی دہرہ کے دوکانداروں نے سڑک کوبندکردیا، تھوڑی دیر میں آلٹو کار آگئی جس کو روک کر تلاشی لینے پر بکرے برآمدکرلئے گئے، یہ گینگ چکوال کے رہائشی ہیں۔

اس بکرے چور گینگ کو شہریوں نے پولیس تھانہ ڈومیلی کے حوالے کردیا، پولیس نے تھانہ میں منتقل کرکے مزید تفتیش شروع کردی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button