کیپٹن (ر) احسان طفیل ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی کا دورہ جہلم ، خدمت مرکز اور تھانوں کا معائنہ کیا

0

جہلم: کیپٹن (ر) احسان طفیل ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن نے ضلع جہلم کا دورہ کیا ۔ڈسٹرکٹ پولیس آفس جہلم میں پولیس کے چاک و چوبنددستے نے سلامی دی ۔کیپٹن(ر) سید حماد عابد ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے ان کا استقبال کیا ۔

میٹنگ ہال میں کرائم میٹنگ منعقد ہوئی جس میں سکندر مرزا ایس پی انوسٹی گیشن ،حنا منور ASP/SDPO صدر سرکل ،محمد ارشد ڈی ایس پی ٹریفک، صابر حسین ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر ز سمیت تمام سرکل افسران نے شرکت کی ۔کرائم میٹنگ کے بعد پارلپمپنڑ ینز سے میٹنگ ہوئی ۔

انہوں نے خدمت مرکز جہلم اور تھانہ صدر اور سول لائن کی انسپکیشن کی۔ جس کے بعد ڈسٹرکٹ پولیس لائنر میں لائن کی انسپکیشن کی ۔ جس کے بعد ڈسٹرکٹ پولیس لائنر میں ریکریشن روم کا افتتاح کیا ۔

انہوں نے یادگار شہیداء پر سلامی دی اور پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی ۔جم خانہ ،RMC اور محافظ سکواڈ کو چیک کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پولیس کی کارکردگی تسلی بخش ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.