جہلم

معیاری تعلیم کی فراہمی کیلئے بچوں کے اخلاقی اقدار میں بہتری لانے کے لئے کام کیا جا رہا ہے۔ سید مظہر اقبال

جہلم: معیاری تعلیم کی فراہمی کے لئے تمام سرکاری سکولوں میں بچوں کے اخلاقی اقدار میں بہتری لانے کے لئے حکومتی ہدایات کے مطابق کام کیا جا رہا ہے ۔
ان خیالات کا اظہار چیف ایگزیکٹو آفیسر جہلم سید مظہر اقبال نے نجی فلاحی ادارہ ریڈ ایجوکیشن کے سی ای او سے اپنے دفتر میں ملاقات کے موقع پر کیا۔
انہوں نے کہا کہ جہلم کے سرکاری سکولوں میں صفائی ستھرائی اور پودے لگانے کے اقدامات بھی تیزی سے جاری ہیں، ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ کی زیر نگرانی چاروں تحصیلوں میں آنیسٹی شاپس کا انعقاد بچوں کی تربیت میں بہتری لانے میں مدد گار ثابت ہو رہا ہے۔
انہوں نے بتایا ہے ضلع جہلم کی میدان تعلیم میں پنجاب بھر میں حکومتی اہداف کے مطابق گزشتہ چند ماہ سے پوزیشن مزید بہتر ہو رہی ہے ۔
اس موقع پر سی ای او ایجوکیشن سید مظہر اقبال نے سی ای او ریڈ ایجوکیشن کے ساتھ سرکاری سکولوں میں صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے ، انفراسٹرکچر میں مزید بہتری لانے اور جدید تقاضوں پر مبنی اساتذہ کرام کی تربیتی پروگرام کا انعقاد کرنے کے لئے نجی ادارے کے ساتھ ایم او یو سائن کیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button