پنڈدادنخاناہم خبریں

فوڈ انسپکٹر کاغریب وال مارکیٹ اور جوتانہ کا دورہ، دوکاندار دوکانیں بند کر کے فرار

دھریالہ جالپ: فوڈ انسپکٹر جہلم کا ٹیم کے ہمراہ مارکیٹ غریبوال سیمنٹ فیکٹری گیٹ اور جوتانہ گاؤں کا اچانک دورہ ، فوڈ ڈیپارٹمنٹ کی گاڑی مین گیٹ پر پہنچتے ہی دکان داروں میں بھگدڑ مچ گئی اور دکانیں بند کر کے غائب ہو گئے ۔

فوڈ ڈیپارٹمنٹ کی ٹیم کافی دیر گیٹ پر دکانداروں کے انتظار میں رکی رہی بعد میں واپس چلی گئی انجمن تاجران غریبوال سیمنٹ فیکٹری کے عہدیداران نے اس امر پر غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے فوڈ ڈیپارٹمنٹ ضلع جہلم کے اہلکاروں کے رویہ پر غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ فوڈ کے نمائندوں نے علاقہ بھر میں خوف و ہراس کی فضاء پھیلا دی ہے جس سے دکاندار طبقہ بے حد پریشان ہے انہوں نے کہا کہ فوڈ ڈیپارٹمنٹ کو چاہیے کہ وہ انجمن تاجران سے مل کر اشیاء خوردنی وغیرہ فروخت کرنے والوں کو چیک کرے اور فوڈ ڈیپارٹمنٹ کے اصولوں کے مطابق نہ چلنے والے دکانداروں کے خلاف کاروائی کرے لیکن مارکیٹ میں آکر خوف و ہراس کی فضا پیدا نہ کرے ۔

انجمن تاجران غریب وال سیمنٹ فیکٹری نے محکمہ فوڈ ڈیپارٹمنٹ کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ محکمہ فوڈ ڈیپارنمنٹ ضلع جہلم کے عملہ کو دکانداروں کو پریشان کرنے سے روکا جائے ورنہ ضلع بھر میں اْن کیساتھ وہی ہو گا جس کے وہ حقدار ہیں اس سے پہلے بھی دھریالہ جالپ اور پنڈدادنخان میں دکانداروں نے فوڈ ڈیپارٹمنٹ کے رویہ کے خلاف شٹر ڈاؤن کیا تھا اورمین روڈ بلا ک کردیا تھا بعد میں اسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان کی مداخلت سے احتجاج ختم کر دیا تھا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button