جہلم

موسمی فلو سے متاثرہ افراد کھانستے یا چھینکتے وقت منہ اور ناک کو رومال یا ٹشو سے ڈھانپ لیں۔ ڈاکٹر فواد مجید

جہلم: ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے میڈیکل سپیشلسٹ ڈاکٹر فواد مجید چوہدری نے کہا ہے کہ موسمی فلو سے متاثرہ افراد کھانستے یا چھینکتے وقت منہ اور ناک کو رومال یا ٹشو سے ڈھانپ لیں اور ٹشو پیپر کو فورا محفوظ طریقے سے ٹھکانے لگائیں، پیچیدگی کی علامات میں ضلعی و تحصیل ہسپتالوں سے رجوع کریں جہاں تشخیص اور علاج کی مکمل سہولیات مفت موجود ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں کے نمائند ہ وفد سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ موسمی فلو قابل علاج ہے جس کاوائرس متاثرہ شخص کے کھانسنے یا چھینکنے کی وجہ سے آلودہ ذرات اور مریض کے ہاتھوں کے ذریعے اردگرد کی جگہوں پر پھیل جاتاہے اور وائرس زدہ سطحوں کوجب کوئی صحت مند شخص چھوتا ہے یا وہاں سانس لیتا ہے تو وائرس اس میں منتقل ہو جاتا ہے۔

انہوں نے موسمی فلو کی علامات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ نزلہ ‘ زکام کا ہر مریض موسمی فلوکامریض نہیں ہوتاجبکہ بخار ‘ کھانسی ‘ سر درد ‘ پٹھوں اور جوڑوں میں درد ‘گلا خراب ہونا اور ناک کابہنا موسمی فلو کی علامات ہیں۔ مریض سانس میں دشواری ‘ سینے میں درد ‘ الٹیاں اور دست کی صورت میں فوری بہتر علاج معالجہ کے لئے ہسپتال سے رجوع کریں۔ موسمی فلو سے گھبرانے کی ضرورت نہیں، احتیاط سے اس مرض پر قابو پایا جا سکتا ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button