پنڈدادنخاناہم خبریں

تعلیم معاشرتی ترقی کیلئے لازمی ہے، لگن اور محنت کے بغیر کامیابی کا حصول ممکن نہیں۔ ملک نور زمان

پنڈدادنخان: یامین باگڑی گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی پنڈدادنخان میں سکلز مقابلہ جات اور اوپن جاب فیئر کا انعقاد کیا گیا جس میں ہائی سکولز کے ہیڈماسٹر صاحبان، سائنس ٹیچرز، طلباء اور عوام الناس نے بھرپور شرکت کی۔

مہمان خصوصی ملک نور زمان اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان نے طلباء کے بنائے پراجیکٹ ماڈلز کا جائزہ لیا اور گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی پنڈدادنخان کے پرنسپل انجینئر جاوید اقبال، سٹاف اور طلباء کی کاوشوں کو سراہا اور طلباء سے خطاب میں تعلیم کے حصول پر زور دیا، نیز ٹیکنیکل ایجوکیشن کی افادیت سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر مقامی انڈسٹری کے وفود نے ادارہ ہذا کے فارغ التحصیل طلباء کے جاب انٹرویوز بھی لئے۔

اسسٹنٹ کمشنر ملک نور زمان نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم معاشرتی ترقی کیلئے لازمی ہے، لگن اور محنت کے بغیر کامیابی کا حصول ممکن نہیں، تعلیم انفرادی اور اجتماعی ترقی کا پہلا زرینہ ہے۔

اس پروقار تقریب میں ادارہ کے پرنسپل انجینئر جاوید اقبال، پلیسمنٹ آفیسر عبید اللہ، مظہر حسین تارڑ ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن، انجینئر محمد عثمان الحق، انجینئر کوثر شہزاد، انجینئر رضوان احسن، انجینئر ایوب خاور، ابو عبیدہ فاروقی، عمر شاہد اکاؤنٹس آفیسر و دیگر سٹاف ممبران معروف سماجی سیاسی رہنما ملک غلام مصطفی جنرل کونسلر شاید باگوان چوہدری فراست سمیت طلبہ کی بڑی تعدادنے شرکت کی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button