پنڈدادنخاناہم خبریں

ضلع جہلم میں کورونا وائرس سے مزید 3 افراد متاثر، فعال کیسز کی تعداد 4 ہو گئی

پنڈدادنخان: ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے ترجمان ڈاکٹر میاں مظہر حیات کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق ضلع جہلم میں آج مزید 3 مریضوں کی کورونا رپورٹ مثبت موصول ہوئی۔

ضلع بھر میں آج مثبت کیسز کی شرح %1.54 رہی۔ اس وقت ضلع بھر میں 4 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض جن میں کورونا وائرس بیماری کی کوئی علامات نہیں ہے گھروں میں آئسولیٹ کیا گیا ہے۔

محکمہ صحت نے گزشتہ روز تک کورونا کے مشتبہ 100995 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے جن میں سے 2365 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی ۔اب تک کل 2294 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، اس وقت کل کورونا وائرس سے 67 اموات ہوئی ہیں۔

کورونا وائرس کی تیسری لہر میں محکمہ صحت نے یکم مارچ 2021 سے اب تک کل کورونا وائرس کے مشتبہ 39834 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں 884 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی، کورونا وائرس کی تیسری لہر میں اب تک 26 اموات ہوئی ہیں اورکورونا وائرس کے مثبت کیسیز کی شرح %2.35 ہے۔

ضلع بھر میں اب تک 71 میڈیکل اور پیرامیڈیکل سٹاف کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ اب تک 2845 فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز اور 171,075 اٹھارہ سال سے زائد عمر کے شہریوں کو کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگادی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button