شہری علاقوں میں ٹریفک کے مسائل حل کرنے کیلئے تین اسٹینڈ پوائنٹ مختص کیے گئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر جہلم

0

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے کہا ہے کہ شہری علاقوں میں ٹریفک کے مسائل حل کرنے کیلئے چنگ چی (موٹر سائیکل رکشہ) اور دیگر رکشاؤں کے روٹس کا تعین کر لیا گیا، چنگ چی اور رکشہ کے لئے تین اسٹینڈ پوائنٹس مختص کیے گئے ہیں جس میں اکرم شہید پارک، عقب 15 دفتر اور میونسپل کمیٹی کی جانب سے مختص جگہ شامل ہیں،مزید براں میونسپل کمیٹی کی طرف سے مجموئی طور پر 9 سپاٹس بھی بناے گئے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ ٹریفک مینجمنٹ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ڈی ایس پی شاہد صدیق، سیکرٹری ڈی آر ٹی اے صدام حسین، ڈی او انفارمیشن عثمان سندھو، سی او ایم سی ناصر وڑائچ ، ڈی او پلاننگ اور دیگر انسپکٹر ٹریفک محمد عدنان، رکشہ یونین کے صدرو دیگر افسران بھی موجود تھے ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ خلاف ورزی کرنے والے رکشہ ڈرائیوروں کے خلاف بھرپور ایکشن لیا جائیگا، چالان کے ساتھ ساتھ ایف آئی آر کا اندراج بھی یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے بتایا ہے جہلم شہر میں 5 مختلف مقامات پر پارکنگ لاٹ بنانے کی تیاری مکمل ہے جس میں سے 2 سپاٹ تحصیل روڈ نزد اولڈ سنیما، ایک اکرم شہید پارک، ایک اراضی ریکارڈ سینٹر کے سامنے اور رحمان کالونی کے پاس پارکنگ لاٹ بناے جا رہے ہیں، ٹریفک کے مسائل کے مستقل حل کے لئے غلط پارکنگ کرنے والوں کو جرمانے ائد کیے جائیں گے ، اور شہر میں ٹریفک کی روانی کے لئے ٹریفک پولیس کی جانب سے جامع پلان تشکیل دیا جا چکا ہے ۔

ڈپٹی کمشنر محمد سیف انور جپہ نے شہر کے مختلف مقامات پر بنے فلتھ ڈپو کو فوری صفائی کروانے کی ہدایات بھی جاری کیں اور تجاوزات مہم کے تحت شاندار چوک، مین بازار اور دیگر جگہوں پر برپور آپریشن کرنے کی ہدایت دی۔

ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ ہیلمٹ نہ پہننے والے موٹر سائیکل سواروں ، کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف کاروائی مزید تیز کی جائے ، اسسٹنٹ کمشنرز یقینی بنائیں کہ کوئی بھی پٹرول پمپ بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کو پٹرول فروخت نہ کرے ، حکومت اور انتظامیہ کی ہدایات کی خلاف ورزی کرنیوالے پمپ مالکان کے خلاف ایکشن لیا جائے ۔

انہوں نے بتایا کہ موٹر سائیکل رکشہ کے لئے مخصوص روٹس مقرر کئے گئے ہیں، رکشہ یونین کے تعاون سے صرف ان روٹس پر ہی چلایا جائے گا، چلنے والے موٹر سائیکل رکشہ کے پاس ڈرائیونگ لائسنس ہونا بھی لازم قرار۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.