جہلم

مین بازار جہلم میں تجاوزات، دکانداروں نے موٹر سائیکلیں کھڑی کرکے شہریوں کا گزرنا مشکل بنا دیا

جہلم: مین بازارمیں تجاوزات ، دکانداروں نے موٹر سائیکلیں کھڑی کرکے شہریوں کا گزرنا مشکل بنا دیا ، میونسپل کمیٹی کے شعبہ انکروچمنٹ سے نوٹس لینے کا مطالبہ ۔

تفصیلات کے مطابق جہلم مین بازار سے ملحقہ بازاروں میں قائم پلازوں ، مارکیٹوںکے دکانداروں نے گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں کھڑی کرکے تجاوزات قائم کر رکھی ہیں جس کے باعث خریداری کے لئے آنے والے مرد وخواتین کا گزرنا مشکل ہو جاتاہے ، جس کیوجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتاہے۔

شہریوں نے متعدد بارمیونسپل کمیٹی کے ذمہ داران کی توجہ دلائی لیکن کسی کے کان پر جوں تک نہیں رینگی، شہریوں کا کہنا ہے کہ جب وہ مین بازار میں خریداری کے لئے داخل ہوتے تو تجاوزات کیوجہ سے طویل دورانیے تک مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس کی بابت اگر دکانداروں سے بات کی جائے تو دکاندار لڑائی جھگڑا کرنے سے بھی گریز نہیں کرتے۔

شہریوں نے ڈپٹی کمشنر جہلم سے مطالبہ کیاہے کہ مین بازار سے ملحقہ بازاروں میں غیر قانونی طریقے سے کھڑی کی جانے والی موٹر سائیکلوں پر پابندی عائد کی جائے تاکہ شہریوں کی مشکلات میں کمی واقع ہو سکے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button