جہلم

شیعہ علماء کونسل ضلع جہلم کا ضلعی اجلاس بمقام جامعہ ہاشمیہ میں منعقد ہوا

جہلم: شیعہ علماء کونسل ضلع جہلم کا ضلعی اجلاس بمقام جامعہ ہاشمیہ میں منعقد ہوا جس میں سابقہ ضلعی صدر سید سجاد حسین نقوی و سابقہ ضلعی جنرل سیکرٹری سید قاسم رضا نقوی و سابقہ تمام تحصیل صدور و تحصیل جنرل سیکرٹریز نے شرکت کی۔
صوبائی نائب صدر سید اعجاز حسین نقوی و صوبائی نائب صدر مولانا سید ابرار حسین نقوی(شمالی پنجاب)و سید عمران نقوی جنرل سیکرٹری گوجرانوالہ ڈویژن اور دیگر کارکنان نے بھرپور شرکت کی۔
صوبائی نائب صدر سید اعجاز حسین نقوی و سید عمران نقوی جنرل سیکرٹری ڈویژن گوجرانوالہ نے خطابات کرتے ہوئے قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی بصیرت افروز پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کیا نیز حاضرین جلسہ کو غیر متعصبانہ انداز تفکر اپنان کی تعقید کی اور اتحاد بین المسلمین کے متعلق سیر حاصل گفتگو کی۔
انہوں نے نوجوانان ملت کو اخلاص عمل و تقویٰ الٰہی اور غیر جذباتی اور جزبہ خدمت پیدا کرنے کی تعقید کی نیز ارباب اقتدار سے عوامی مشکلات کے حل کرنے کا مطالبہ کیا۔
سید اعجاز حسین نقوی صوبائی نائب صدر(شمالی پنجاب)نے سید سلیم رضا کو ضلع جہلم کا آرگنائزر مقرر کیا اور حلف لیا۔ حلف برداری کے بعد سید سلیم رضا نے جلد از جلد کابینہ سازی و تنظیم سازی کرنے اور تنظیمی عمل کو جاری رکھنے کا اعلان فرمایا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button