جہلماہم خبریں

پاکستان کی 70 سالہ تاریخ میں پہلی بار کسی طاقتور کا احتساب ہو رہا ہے۔ راحیلہ مہدی

جہلم: پاکستان تحریک انصاف کی ممبر صوبائی اسمبلی راحیلہ مہدی نے کہا کہ70 سالوں میں پہلی بار کسی طاقتور کا احتساب ہورہاہے۔میرٹ پر احتساب ہونے سے قوم کی لوٹی ہوئی دولت واپس آئے گی اور عمران خان کی جدو جہد کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے ، جس کیوجہ سے پانامہ لیکس کا شکار کرپٹ حکمرانوں کا احتساب ہو رہاہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ترقی کی بات کرنے والے کرپٹ حکمرانوں کو عدالت نے نااہل قرار دیکر ملک کو مزید لوٹنے سے روک لیا ہے ، عوام باشعور ہو چکے ہیں ، عمران خان کی قیادت میں ملک خوشحال ہوگا اور حقیقی معنوں میں ترقی کی راہ پر گامزن ہو گا، فواد حسین ، احد چیمہ خادم اعلیٰ کے خلاف وعدہ معاف گواہ بنیں گے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت نے پانچ سالوں میں عوام کو جھوٹے وعدوں اور جھوٹی تسلیوں کے سوا کچھ نہیں دیا، پاکستان تحریک انصاف آئندہ انتخابات میں بھرپور طریقہ سے میدان میں اترے گی اور عوام کی بھرپور تائیدو حمایت سے ملک سے کرپشن کا خاتمہ ہوگا اور پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کر کے کرپشن کے سوداگروں کے خلاف سخت کارروائی کریں گے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button