دینہاہم خبریں

بے سہارا، بے روز گار اور مستحقین افراد کے لئے اچھی خبر

حکومت کا بی آئی ایس پی احساس کفالت کیش پروگرام دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ، دوسرے مرحلے میں کویڈ 19 کے باعث مشکلات کا شکار 40 لاکھ مستحقین کو 12 ہزار کیش رقم فراہم کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق بی آئی ایس پی احساس کفالت پروگرام کے تحت مجموعی طور پر جہلم سمیت صوبہ بھر کے 40 لاکھ مستحقین کو 48 ارب روپے فراہم کیے جائیں گے، گزشتہ برس 35 مقامات پر احساس کفالت سینٹرز بنائے گئے بی آئی ایس پی احساس کفالت پروگرام آئندہ ہفتے شروع ہوجائے گا۔

وفاقی حکومت کے جاری کردہ مراسلہ کے مطابق بی آئی ایس پی احساس کفالت پروگرام کے تحت 40 لاکھ مستحقین کی مالی امداد کا ہدف مقرر کیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ بی آئی ایس پی احساس کفالت پروگرام کے لیے سینٹر کے قیام، نادرا اور متعلقہ بینک کے لیے سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں گی سکولز اور کالجز میں تدریسی سرگرمیوں کے باعث احساس کفالت پروگرام کے لیے متبادل انتظامات کو یقینی بنایاجائے۔

سرکاری عمارتوں، ٹاؤن ہال، یونین کونسلز، اسٹیڈیم اور آڈیٹوریم جیسے کھلے مقامات پر کفالت سینٹرز قائم کیے جائیں۔ چیف سیکرٹری پنجاب، ڈویژنل کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز، متعلقہ بینک اور نادرا کے فوکل پرسن نامزد کیے جائیں۔ احساس کفالت سینٹرز میں پولیس، ضلعی انتظامیہ، سول ڈیفنس، ہیلتھ، ایل ڈبلیو ایم سی اور میٹروپولیٹن کارپوریشن کے عملے کی تعیناتی کو یقینی بنایا جائے۔

وفاقی حکومت کے احساس کفالت پروگرام کی تشکیل کے مراسلے کے جواب میں پنجاب حکومت نے ڈویژنل کمنشرز، ڈپٹی کمشنرز، ریجنل اور ضلعی پولیس آفیسرز کو ہدایات جاری کردیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button