پڑی درویزہاہم خبریں

حذب اختلاف میں ہونے کے باوجود عوام کے مسائل کو ارباب حکومت تک پہنچانا میری ذمہ داری ہے۔ پرویز اشرف

پڑی درویزہ: سابق وزیر اعظم پاکستان اور صدر پاکستان پیپلز پارٹی صوبہ پنجاب راجہ پرویز اشرف نے یونین کونسل قاضیاں کے گائوں بھلوٹ کا سیاسی و سماجی دورہ کیا ۔ اس موقع پر موضع بھلوٹ کی سیاسی سماجی شخصیت قاضی شاہد اقبال کی قیادت میں علاقہ کے عوام نے بھر پور استقبال کیا ۔

اس موقع پر سابق ناظم یونین کونسل بھڈانہ گوجرخان قاضی نغمان منیر ، سابق کونسلر چوہدری افتخار احمداور سابق کونسلر چوہدری محمد الیاس بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر علاقہ بھلوٹ یونین قاضیاں کے مسائل پیش کیے گئے

سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ حذب اختلاف میں ہونے کے باوجود عوام کے مسائل کو ارباب حکومت تک پہنچانا میری ذمہ داری ہے۔

سابق وزیر اعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کارکن پاکستان پیپلز پارٹی کا سرمایہ ہیں ان کے مسائل حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی، وہ اس وقت بحیثیت ممبر قومی اسمبلی حذب اختلاف میں ہیں تاہم علاقہ کے مسائل کو ایوان اقتدار تک پہنچانا اولین ذمہ داری تصور کرتے ہیں ۔

اجتماع کے بعد راجہ پرویز اشرف نے میزبان سیاسی سماجی شخصیت قاضی شاہد اقبال کی رہائش گاہ پر بھی شخصیات اور کارکنان سے گفتگو کی۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان بھر کے عوام خود ساختہ مہنگائی ، بے روزگاری ، گھر گھر پریشانی کا شکار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان پالیسیوں کی وجہ سے ملک تباہی کے دھانے پر پہنچ چکا ہے ۔ خصوصاً ہمارا علاقہ بارانی ہونے کے ناطے بہت پریشانی کے حالات سے دوچار ہے ۔ معاشی بدحالی کی وجہ سے عوام کے کاروبار سخت متاثر ہو رہے ہیں، ہمیشہ اندھیرا نہیں سویرا کی امید رکھنی چاہیے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button