جہلماہم خبریں

ضلع جہلم میں کورونا کا ایک اور مریض چل بسا، مزید 3 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق

جہلم: ضلع جہلم میں کورونا کا ایک اور مریض چل بسا، مزید 3 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق، اموات کی تعداد 10 ہو گئی، ضلع بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 609 ہو گئی، 537 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہو گئے۔
ڈاکٹر وسیم اقبال چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم نے پریس ریلیز میں بتایا کہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم میں آج مزید 3 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی اور کورونا وائرس سے متاثرہ دینہ کے علاقہ موٹا غربی کا رہائشی مریض آج جاں بحق ہوا ہے جو کہ میجر عزیز بھٹی شہید ہسپتال گجرات میں زیر علاج تھا۔ مرحوم کو نماز جنازہ کے بعد ایس او پیز کے تحت سپرد خاک کر دیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ اس وقت جہلم میں 57 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض ہیں جن میں کورونا وائرس بیماری کی کوئی علامات نہیں ہیں ان افراد کو گھروں میں آئسولیٹ کیا گیا ہے۔ اس وقت کورونا وائرس کے 8 ممکنہ مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج ہیں اور 5 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں داخل ہیں مریضوں کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔
ڈاکٹر وسیم اقبال نے بتایا کہ محکمہ صحت جہلم نے اب تک کورونا وائرس کے مشتبہ 33189 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں سے 609 افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ اب تک 537 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ اب تک کورونا وائرس سے 10 اموات ہوئی ہیں۔
سی او ہیلتھ نے بتایا کہ محکمہ صحت جہلم نے ڈی سی کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے 24 گھنٹوں کے دوران مختلف سکولز اور کالجز کے 254 افراد کے نمونے لے کر کورونا وائرس کی تشخیص کے لیے لیبارٹری بھجوائے ہیں۔ اب تک سرکاری اور پرائیویٹ سکولز اور کالجز کے 26066 طلباء اور اساتذہ کے نمونے بھجوائے گئے جن میں سے 34 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی۔
ڈاکٹر وسیم اقبال نے بتایا کہ اب تک کل 30 سکولز اور کالجز سیل کیے تھے جن میں سے 25 سکولز اور کالجز کھول دیے گئے ہیں جبکہ 5 سکولز ابھی تک سیل ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button