ریسکیو 1122 جہلم نے یوم آزادی پاکستان قومی جوش و جذبہ اور پر عزم طریقے سے منایا

0

جہلم: ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرڈاکٹرفیصل محمود کی زیر قیادت ریسکیو 1122 نے چودہ اگست کے سلسلہ میں ضلع کچہری میں منعقد تقریب میں شرکت کی اور قومی پرچم کو سلامی پیش کی۔اس کے علاوہ ریسکیو 1122کی کرکٹ ٹیم نے ضمیر جعفری کرکٹ سٹیڈیم میں ہونے والے جشن آزادی کرکٹ ٹورنامنٹ میں شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق ضلع بھر کے ریسکیو اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ ہیں اور ضلع بھر میں 14اگست کے بڑے اجتماعات پر ریسکیو ایمبولینسز، فائر وہیکلز اور ریسکیو اہلکار اپنے فرائض سر انجام دیں گے، تاکہ کسی بھی ایمرجنسی صورتِ حال میں عوام کو فوری ریلیف فراہم کیا جا سکے۔ ریسکیو 1122 کی جانب ریسکیو اہلکاروں پر مشتمل ریسکیو پوسٹیں قائم کی گئی ہیں جو کسی بھی ناگہانی صورت حال سے نمٹنے کے لیے بروقت تیار رہیں گی۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹرفیصل محمود نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ریسکیو اہلکاروں کے ساتھ ساتھ ریسکیو محافظ بھی اپنی ڈیوٹی دیں گے جن کو ریسکیو 1122 کی جانب سے ایمرجنسی کی مکمل تربیت دی گئی ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ غیر ضروری فون کالز سے گریز کریں تاکہ ایمرجنسی کی صورت میں بروقت ریسپانس کیا جاسکے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.