جہلم

الحیات ٹرسٹ جادہ کی جانب سے ریسکیو 1122 اور بہلولہ میں فلٹریشن پلانٹس کا افتتاح کر دیا گیا

جہلم: الحیات ٹرسٹ جادہ کی جانب سے ریسکیو 1122اور بہلولہ میں فلٹریشن پلانٹس کا افتتاح، شہریوں کو صاف پانی ملنے سے بیماریوں میں کمی آئے گی۔ چوہدری محمد اخلاق، حاجی محمد ریاض آف جادہ کی گفتگو۔ ریسکیو 1122کی کوششوں کو سراہتے ہوئے بھرپور تعاون کا عزم۔

تفصیلات کے مطابق الحیات ٹرسٹ جادہ کی جانب سے ریسکیو 1122اسٹیشن اور بہلولہ گاوں میں لگائے گئے فلٹریشن پلانٹس کا افتتاح گزشتہ روز کیا گیا، پلانٹس کا افتتاح چوہدری محمد اخلاق اور حاجی محمد ریاض آف جادہ نے کیا۔ اس موقع چوہدری اشفاق جادہ ، ارباز گجر ، اصغر مرزا سمیت بہلولہ کی سماجی شخصیت اور اہل دیہہ بھی موجود تھے۔

ریسکیو 1122کے باہر لگائے گئے فلٹریشن پلانٹ کے افتتاح کے موقع پر چوہدری محمد اخلاق اور حاجی محمد ریاض نے کہاکہ ہمارا مقصد شہریوں کو آسانی فراہم کرنا ہے او ر فلٹریشن پلانٹس سے صاف پانی سے نہ صرف شہری موذی بیماریوں سے محفوظ رہیں گے بلکہ ان کو صاف پانی خریدنا بھی نہیں پڑے گا۔

اس موقع پر ڈی او ریسکیو انجینئر سعید احمد نے الحیات ٹرسٹ کے ممبران کو اسٹیشن کا دورہ کرواتے ہوئے مختلف حصوں کے کام اور ریسکیو سسٹم بارے آگاہی دی۔ سماجی شخصیات نے ریسکیو 1122کی خدمات کو سراہتے ہوئے ہر طرح کے تعاون کا اعلان کیا۔ فلٹریشن پلانٹس پر تقریبا 10لاکھ روپے کے قریب لاگت آئی ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button