ڈومیلی

ڈومیلی، بڑاگواہ اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش، موسم خوشگوار، سردی میں پھر اضافہ

ڈومیلی، بڑاگواہ اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش، موسم خوشگوار، سردی میں پھراضافہ، بارش سے کسان بھی خوش،گرم اشیاء میں کی خریداری میں اضافہ ہوگیا مزید بارش کا امکان۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے مختلف علاقوں کی طرح ضلع جہلم، سوہاوہ، ڈومیلی بڑاگواہ میں دو دن سے وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، بارش کے باعث علاقے میں نکھار پیدا ہو گیا، پھول کھل آئے، درختوں پر بھی رونقیں چھائی ہوئی ہیں، جاتی جاتی سردی ایک بار پھر لوٹ آئی۔

شہریوں کے پھر سے گرم ملبوسات کیساتھ ساتھ گرم مشروبات اور پکوڑوں سموسوں کا بھی استعمال شروع کردیا،گزشتہ رات کوتیز ہواؤں کیساتھ گرج چمک سے بارش ہوئی، بارش سے گندم کی فصل نے بھی اپنا رنگ دیکھا دیا جس سے کسان بڑے خوش دیکھائی دیئے۔

تتروٹ، پدھری، مغل آباد، پڈھال، سلحال، تھلہ چوہدریاں، گتر، اڈرانہ، بنگیال، نگیال، جنڈالہ، پنڈوری، بھوگی چک، کربک، دہرہ حیال سمیت ڈومیلی کے دیگر علاقوں میں بارش ہوئی، محکمہ موسمیات نے مزید بارش کا امکان بھی ظاہر کردیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button