جہلم

ضلع میں معذور کوٹہ کی 57 پوسٹوں پر بھرتیوں کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر جہلم

جہلم: ضلع میں معذور کوٹہ کی 57 پوسٹوں پر بھرتیوں کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے ، باقی سیٹوں پر بھرتی کیلئے متعلقہ ڈیپارٹمنٹ جلد اقدامات اٹھائیں، سپیشل افراد کیلئے پرائیویٹ سیکٹر میں 37 پوسٹوں پر بھرتیوں کا عمل مکمل کیا گیا جبکہ مزید افراد کو پبلک سیکٹر میں بھرتی کیا جائے گا ۔

ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر جہلم محمد جہانزیب اعوان نے معذور افراد کے مسائل کے حل کیلئے قائم ضلعی کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا جس میں ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر واجد چوہدری ،سی ای او ایجوکیشن محمد طاہر، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال، ڈی او انفارمیشن عثمان سندھو، ڈی ایس پی لیگل محمد شریف، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر تنویر ہمایوں،سیکرٹری ڈی آر ٹی اے صدام حسین، سوشل ویلفیئر آفیسر، اسپیشل افراد کے نمائندہ اور دیگر محکموں سے افسران نے شرکت کی ۔

ڈپٹی کمشنر محمد جہانزیب اعوان نے حکومت پنجاب کے احکامات کے مطابق ہدایت کی ہے کہ ٹرانسپورٹر حضرات اسپیشل افراد کو مفت سفر کرنے کی سہولت فراہم کریں، خلاف ورزی کرنے پر قانونی کارروائی ہوگی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع بھر میں رجسٹرڈ معذور افراد کو سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے ماہانہ کی بنیاد پر اجلاس طلب کیا جا رہا ہے ۔

انکا کہنا تھا کہ پرائیویٹ سیکٹر میں بھی اسپیشل افراد کو بھرتی کیا جا رہا ہے جبکہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق ان کیلئے مقررہ کوٹہ کے مطابق سرکاری اداروں میں انکی بھرتیاں میریٹ پر یقینی بنائی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی خواہش ہے معذور افراد معاشرے پر بوجھ بننے کی بجائے معاشرے میں اپنی ذمہ داریاں سمجھیں اور انہیں نبھائیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button