شہریوں کیلئے خوشخبری؛ سول ہسپتال ایمرجنسی میں تمام بیماریوں کا علاج پیرا سیٹا مول، بروفن سے شروع

0

جہلم: شہریوں کیلئے خوشخبری، سول ہسپتال ایمرجنسی میں تمام بیماریوں کا علاج پیرا سیٹا مول، بروفن سے شروع، ہر مریض کو مذکورہ ادویات د ے کر فارغ کر دیا جاتا ہے باقی ادویات باہر سے خریدیں، انتظامیہ کی مریضوں کو ہدایت۔

تفصیلات کے مطابق سول ہسپتال جہلم کی ایمرجنسی میں شہریوں کو انتہائی سستے علاج کی سہولت فراہم کر دی گئی ہے جہاں کسی بھی قسم کی بیماری کے علاج کیلئے آنے والے مرد وخواتین کو بلا تفریق پیرا سیٹا مول اور بروفن کی دس دس گولیاں تھما کر رخصت کر دیا جاتا ہے جبکہ ڈاکٹر کی جانب سے لکھی جانے والی دیگر ادویات نجی میڈیکل سٹورز سے خریدنے کی ہدایت بھی کر دی جاتی ہے۔

اس حوالے سے مریضوں نے بتایا کہ ایمر جنسی میں سوائے پیرا سیٹا مول اور بروفن کے کچھ بھی نہیں ملتا ، اگر دوسری ادویات لینی ہوں تو ہسپتال کے اوپی ڈی بھیجا جاتا ہے جہاں ہزاروں کی تعداد میں افراد جمع ہو تے ہیں اور وہاں بھی دو سے تین ادویات دے کر باہر سے خریداری پر مجبور کیا جاتا ہے۔

مریضوں کا کہنا ہے کہ سول ہسپتال میں ایم ایس ڈاکٹر فاروق بنگش، اے ایم ایس ڈاکٹر حفیظ نے کبھی کسی وارڈ کا معائنہ کرنے کی زحمت کی نہ وہ ایمرجنسی کے رخ کرتے ہیں۔

ایمرجنسی سٹاف نے بتایا کہ موجود ہ ایم ایس سوائے اپنے دفتر کے ہسپتال کے کسی حصے کا دورہ کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتے ، جبکہ نئے تعینات ہونے والے اے ایم ایس ڈاکٹر حفیظ الرحمن بھی ہسپتال میں صرف گھومنے پھرنے کے لئے آتے ہیں او ر ایم ایس کے ساتھ چائے پانی پی کر گھر کو چلے جاتے ہیں ، ایم ایس کی غفلت اور لاپروائی کے باعث دیگر عملہ بھی اپنی ڈیوٹی سے غائب رہتا ہے۔

ڈی سی جہلم کے سول ہسپتال کے دورہ سے قبل تمام ڈاکٹر اور افسران پہنچ جاتے ہیں اور ڈی سی کی آنکھوں میں دھول جھونک کرڈی سی کے ساتھ ہی گھروں کو روانہ ہو جاتے ہیں ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.