گردونواح کی خبریں

جہلم کے علاقہ چک براہم میں بااثر افراد نے یتیم لڑکی کی زمین پر مبینہ طور پر قبضہ کر لیا

جہلم: چک براہم میں بااثر افراد کا یتیم لڑکی کی زمین پر مبینہ قبضہ، رات کی تاریکی میں وراثتی زمین پر مبینہ قبضہ کر کے ہل چلا دیے، لڑکی کو جان سے مارنے کی دھمکیاں، تین ہفتے گزرنے کے باوجود پولیس مقدمہ درج کرنے سے قاصر،یتیم اور بے بس لڑکی کی ڈی پی او جہلم سے مدد کی اپیل۔
تفصیلات کے مطابق کالا چوکی کے علاقہ چک براہم میں بااثر افراد نے رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے یتیم لڑکی کی زمین پر قبضہ کر کے ہل چلا دیے۔
لڑکی آسیہ ثقلین نے پولیس کو درخواست دیتے ہوے موقف اختیار کیا کہ میری وراثتی زمین جو کہ چک براہم میں موجود ہے دو کنال سترہ مرلے اور اٹھائیس فٹ کے تمام کاغذات اور فریش فرد بھی موجود ہے، 17نومبر کو بااثر افراد جن میں اشرف، اسلم، مدثر، سکندر عرف شیری، ظہور، مناظر سمیت متعدد خواتین بھی شامل تھی نے میری زمین پر ہل چلوا کر وہاں پر نصب پلر گرا دیئے اور فصل بیج دی۔
آسیہ ثقلین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بااثر لوگ مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے ہیں اور میری زمین پر قبضہ بھی کر لیا ہے میں نے درخواست دائر کر رکھی ہے مگر ابھی تک کوئی شنوائی نہیں ہوئی کیونکہ وہ لوگ اتنے بااثر ہیں کہ میرا جو گھر چک براہم میں موجود ہے ان کی دھمکیوں کی وجہ سے مجھے اپنا گھر بھی چھوڑنا پڑا اور میں سنگھوئی میں رہائش اختیار کر رکھی ہے۔
لڑکی نے کہا کہ میری ڈی پی او جہلم سید حماد عابد سے فوری نوٹس لینے کی اپیل ہے اور مجھے قوی یقین ہے کہ ڈی پی او جہلم میرٹ پر فیصلہ کر کے قانون کے مطابق کارروائی کریں گے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button