ڈومیلی

ایس ایچ او تھانہ ڈومیلی کی دبنگ انٹری، 2 ملزمان گرفتار، منشیات برآمد

ڈومیلی: ایس ایچ او تھانہ ڈومیلی کی دبنگ انٹری،ایک منشیات فروش گرفتار، دوسری کارروائی میں کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پرایک شخص کو گرفتار کرکے مقدمات درج کرلیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق تحصیل سوہاوہ تھانہ ڈومیلی میں نئے تعینات ہونے والے ایس ایچ او نے کی دبنگ انٹری ہوئی جنہوں نے جرائم اورمنشیات کے خاتمے کیلئے کارروائیاں شروع کردی اورپولیس ٹیم کو بھی سخت ہدایات بھی دی گئی۔

گزشتہ رات کو پولیس نے مل گاؤں کے قریب ناکہ لگایاہوا تھا اسی دوران ایک مشکوک شخص آیاجس نے پولیس کو دیکھتے ہی بھاگنے کی کوشش کی اور پولیس نے پکڑ لیا جس کی شناخت عبدالرحمٰن ولد رحمت علی سکنہ مشین کورونہ ڈاکخانہ کلاڈھڈ پایان عمر زئی تحصیل و ضلع چارسدہ سے ہوئی۔تلاشی لینے پر 155گرام چرس برآمدہوئی جس کے خلاف ایف آئی آر درج کردی گئی۔

ایک اور کارروائی میں پولیس نے ایک شخص کوروکااور شناخت کی جس کانام اسماعیل ولد سحدگل سکنہ غزگی تحصیل وضلع چارسدہ سے ہوئی اور یہ شخص الیاسین ولدسید عابدگیلانی کے ڈیرے پرکام کرتاتھا لیکن دونوں کی جانب سے تھانہ میں انٹری نہ کرانے پر کرایہ داری ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے حوالات میں بند کردیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button