تنقید کرنا انتہائی آسان کام ہے مگر انسانیت کے لیے عملی طور پر کام کرنا انتہائی مشکل ہے۔ عرفان الحق

0

جہلم: معروف مذہبی سکالر پروفیسر عرفان الحق کا جہلم اپنا گھر کا دورہ اور نئی بلڈنگ کا سنگ بنیاد رکھا، اس موقع پر چیئرپرسن اپنا گھر محترمہ آسیہ ممتاز ،سینئر نائب صدر اولڈ پیپل ویلفیئر سوسائٹی روہتاس روڈ جہلم چوہدری سہیل عزیز آف چیلیانوالہ، ڈاکٹر محمد مسلم چوہدری،ممتاز عالم جنجوعہ اور اللہ دتہ ڈار بھی موجود تھے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے معروف مذہبی سکالر پروفیسر عرفان الحق نے اولڈ پیپل ویلفیئر سوسائٹی روہتاس روڈ جہلم کے زیر اہتمام مستحق افراد کے ادارہ اپنا گھر کا دورہ کیا اور اس موقع پر انہوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ اللہ کا خاص کرم ہے کہ آپ لوگ یہ کام سرانجام دے رہے ہیںاللہ تعالیٰ آپ کو اس کا اجر عظیم عطا فرمائے گا۔

انہوں نے کہا کہ آج کے بعد نہ صرف میری دعائیں آپ کے ساتھ ہوں گی بلکہ اس کے ساتھ ساتھ میں عملی طور پر بھی آپ کے ساتھ ہوں گا، آپ لوگ ایک عظیم کام سرانجام دہے رہے ہو تنقید کرنا انتہائی آسان کام ہے مگر انسانیت کے لیے عملی طور پر کام کرنا انتہائی مشکل ہے اور آپ اس کو بڑے احسن طریقے سے سرانجام دے رہے ہو۔

ادارہ اپنا گھر کے وزٹ کے بعد پروفیسر پیر عرفان الحق نے ادارہ اپنا گھر کے ایک اور بلاک کی تعمیر کیلئے نئے منصوبے کا سنگ بنیاد اپنے دست مبارک سے اینٹ لگا کر کیا اور خصوصی دعا کی، اس موقع پر عبدالقدوس ڈار ،راجہ محمد عثمان ،نائلہ شہباز، مسز راجہ محمد عثمان و دیگر بھی موجود تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.