جہلم
نیشنل فاؤنڈیشن اکیڈیمی میں شہداء کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا گیا

جہلم: نیشنل فاؤنڈیشن اکیڈیمی میں شہداء 6 ستمبر کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا گیا ، طلباء نے 6 ستمبر کے حوالے سے تقاریر کیں۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز نیشنل فاؤنڈیشن اکیڈیمی میں شہداء 6 ستمبر کے حوالے سے ایک بڑی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں 6 ستمبر کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
پرنسپل اکیڈیمی و دیگر عملہ نے طلباء و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 6 ستمبر کو کسی صورت بھلایا نہیں جا سکتا، اس دن کو ہماری غیور افواج پاکستان نے دشمن کو دھول چٹائی تھی ، ہماری بہادر فوج کے جوانوں نے دشمن کے ٹینکوں کے آگے لیٹ کر دشمن کو واپس بھاگنے پر مجبور کر دیا۔
پروگرام میں طلباء و طالبات نے یوم دفاع کے حوالے سے ملی نغمے ، ترانے اور ٹیبلوپیش کئے، اس تقریب میں بچوں کے والدین سمیت شہریوں نے شرکت کی ۔