ڈومیلی

والی بال چیلنج میچ میں پڈھال ٹیم نے بنگیال ٹیم کو شکست دیدی

ڈومیلی: والی بال چیلنج میچ میں پڈھال ٹیم نے بنگیال ٹیم کو شکست دیدی، کامیاب ٹیم کے کھلاڑیوں کا جشن، انتظامیہ کی جانب سے انعامات بھی دیئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق سلحال موڑ پر والی بال کا چیلنج میچ کا انعقاد کیاگیا جس میں بنگیال ٹیم اور پڈھال ٹیم کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہوا۔ پہلے راؤنڈمیں 20/06کامقابلہ رہاجبکہ دوسرے راؤنڈ میں 20/05سے پڈھال ٹیم نے والی بال چیلنج میچ بنگیال حسیب ٹیم سے جیت لیا۔

میچ جتنے کے بعد پڈھال ٹیم نے خوب جشن منایااور تماشائیوں سے خوب داد وصول کی، انتظامیہ کی جانب سے کامیاب ٹیم میں خوبصورت ٹرافی اور نقد انعامات مہمان خصوصی راجہ عدیل پہلوان کے دست مبارک ہاتھوں سے دیاگیا، انتظامیہ کی جانب سے اچھے انتظامات پر تماشائی اور کھلاڑی دونوں خوش دیکھائی دیئے۔ اویس منا بیسٹ پلیئر کا ایوارڈ بھی لے اڑے۔

فرینڈز پڈھال ٹیم کے کپتان اشفاق بٹ نے کہا بڑی خوشی ہوئی ہے چیلنج میچ جیت لیا، کھلاڑیوں نے بہت محنت کی اور اچھاکھیلیں، کھلاڑیوں نے مزید محنت کی اور لگن کیساتھ کھیلتے رہے تو مزید ٹورنامنٹ میں کامیابی حاصل کرتے رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ علاقے کی سیاسی و سماجی شخصیات کو ایک پیغام دینا چاہتاہوں کہ اپنے اپنے علاقے کے گراؤنڈز کو آباد کرائیں نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی جائے اور تاکہ نوجوانوں میں چھپاٹیلنٹ سامنے آئے اور اپنے علاقے کا نام روشن کریں۔اس ٹورنامنٹ کے انعقاد پر نبیل کھٹانہ بڑاگواہ کا بے حد شکر گزار ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button