سول ہسپتال کھیوڑہ میں جگہ جگہ گندگی، ہسپتال میں صفائی نہ ہونے کے باعث بیماریاں پھیلنے کا خدشہ

0

کھیوڑہ سول ہسپتال میں ایمرجنسی روم سمیت جگہ جگہ گندگی ، ہسپتال میں صفائی نہ ہونے کے باعث ہسپتال سے ہی بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ،افراز نامی جونیئر ڈاکٹر کا مریضوں سے ناروا سلوک شہری ڈاکٹر افراز کے خلاف پھٹ پڑے، ایمرجنسی میں آنے والے مریضوں کو دیر سے چیک کرنا معمول بنا لیا رات کے وقت موصوف اکثر غائب رہتے ہیں،اعلیٰ حکام سے اصلاح و احوال کا مطالبہ۔

تفصیلا ت کے مطابق ضلع جہلم کے دوسرے بڑے شہر کھیوڑہ کے سول ہسپتال میں صفائی کے ناقص انتظامات بیماریوں کا سبب بننے لگے ہسپتال کے فرش پر خون اور کچرے پر مکھیاں بھنھبناتی رہتی ہیں صفائی کا عملہ غائب رہتا ہے ہسپتال میں موجود حکومتی خزانے سے خریدی گئی ویل چیئر اور دیگر اشیا باہر پڑی رہتی ہیں جو کہ خراب ہو کر حکومتی خزانے کے نقصان کا باعث بن رہی ہیں۔

شہریوں نے نمائندہ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہسپتال میں پینے کے صاف پانی جیسی سہولت سمیت دیگر سہولیات کا فقدان ہے جبکہ افراز نامی ڈاکٹر کا ضعیف مریضوں کے ساتھ روا یہ انتہائی ہتک آمیز ہے رات کے وقت موصوف اکثر غائب رہتے ہیں جس کے باعث رات کو آنے والے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرتے ہوئے مجبور ی کی حالت میں پنڈدادنخان جانا پڑتا ہے جبکہ رات کے وقت مریضوں سے جان چھڑوانے کے لیے ادویات باہر سے لانے کی ہدایت کر دی جاتی ہے جبکہ ہسپتال میں ڈسپنری موجود ہے اور انتظامیہ کے مطابق ادویات بھی ہسپتال میں مل جاتی ہیں۔

عوامی سماجی حلقوں اور شہریوں نے ڈی سی جہلم سیف انور جپہ اور متعلقہ احکام سے استدعا کی ہے کہ سول ہسپتال کھیوڑہ میں صفائی اور دیگر سہولیات کی انسپکشن کے لیے ٹیم تشکیل کی جائے جو کہ رات کے وقت ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹرز کو چیک کرنے کے ساتھ ساتھ عملہ پر بھی کڑی نظر رکھیں تاکہ عوام کی مشکلات میں کمی آئے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.