جہلم

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں، متعدد دوکانداروں کو جرمانے، بیکری کے بیکنگ یونٹ اور سٹوریج روم کو سیل

جہلم: پنجاب فوڈ اتھارٹی نے اپنا مشن صحت پنجاب کو جاری رکھتے ہوئے جہلم اور اس کے گردونواح کا معائنہ کیا اور معائنے کے دوران مین اڈہ دھریالہ جالپ پنڈ دادنخان میں موجودراجہ سویٹس( پروڈیکشن یونٹ )کو صفائی اورحفظان صحت کے نا قص انتظامات ،احاطے میں ہر طرف مکڑی کے جالوں کی موجودگی

ملازمین کی ذاتی صفائی کے ناقص انتظامات ، ملازمین کا میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ کے بغیر کام کرنے،ہیر نیٹ اور اپرن کو استعمال نہ کرنے،غذائی اشیاء کو پاؤں کی سطح پر رکھنے،اخبار کو غذائی اشیاء کے لیے استعمال کرنے،خریدے ہوئے خام مال کا کوئی سراغ نہ ہونے،تیار شدہ غذائی اشیاء کو ڈھانپ کے نہ رکھنے، گندے برتنوں کا استعمال،پروڈیکشن ایریا میں ملازمین کے کپڑوں کی موجودگی،حشرات کی روک تھام کا کوئی انتظام نہ ہونے ، مٹھائی میں مکھیوں کی موجودگی اور پروڈیکشن ایریا کو صیح طریقے سے کور نہ کرنے کی بنا پر بیکنگ یونٹ اور سٹوریج روم کو سیل کر دیا گیا۔

مزید براں ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز پنجاب فوڈ اتھارٹی جہلم اور اسسٹنٹ کمشنر تحصیل دینہ کی سربراہی میں جہلم اور اس کے گردونواح کا معائنہ کیا اور معائنے کے دوران نزد منگلا کینٹ دینہ میں موجود عجائب ریسٹورنٹ کوملازمین کے میڈیکل فٹنس سرٹیفیکیٹ نہ ہونے، حشرات کی روک تھام کا کوئی انتظام نہ ہونے، غذائی اشیاء کو ڈھانپ کے نہ رکھنے،فریزر سٹوریج میں گندگی اور خراب سبزیوں کو استعمال کرنے کی بنا پر 8,000روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا۔

دینہ میں موجود بسم اللہ ہوٹل کو غذائی اشیاء گندی اور کھلی نالیوں کے پاس رکھنے، غذائی اشیاء کو ڈھانپ کے نہ رکھنے ،ملازمین کے میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ نہ ہونے، حشرات کی روک تھام کا کوئی انتظام نہ ہونے، فریزر سٹوریج میں گندگی اور کچن میں روشنی کے ناقص انتظامات ہونے کے بنا پر 10,000روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا۔

مزید کاروائیوںمیںجہلم اور اس کے گردونواح کا معائنہ کیا اور معائنے کے دوران منگلا روڈ دینہ پر موجود غوثیہ بیکرزکو احاطے کے ناقص انتظامات ،پرڈوکشن ایرایا میں مکھیوں کی موجودگی اورغذائی اشیاء پر اگلے دن کی مینو فیکچرنگ تاریخ لگانے کی بنا پر 10,000 روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button