پنڈدادنخان

اسسٹنٹ کمشنر نے سیوریج اور نالوں کی صفائی کیلئے سکر مشینری بلدیہ پنڈدادنخان کے حوالے کر دی

پنڈدادنخان: اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان گوہرزمان وزیر نے پنڈدانخان شہر میں جابجا کھڑے ہوئے سیوریج اور نالوں کے پانی سے گزرتے سکول کے بچوں اور شہریوں کی حالت زار کو دیکھتے ہوئے کمشنر راولپنڈی سے خصوصی درخواست کے ذریعے واسا راولپنڈی سے سکر مشینری منگوا کر بلدیہ پنڈدادنخان کے حوالے کردی جو کہ محرم الحرام کے باعث پہلے ان علاقوں کو صاف کر ے گی جو جلوسوں کی گزر گاہ میں آتے ہیں۔

شہرکے سیاسی و سماجی حلقوں یونیورسل ہیومن رائٹ کے صدر سلیم باگڑی مرکزی انجمن تاجران کے عہدیداران تحصیل عوام دوست گروپ کے چیئرمین آصف حیات مرزا صدر غلام مصطفے میٹھو نے اسسٹنٹ کمشنر گوہر زمان وزیر کی اس کوشش کو سراہتے ہوئے بلدیہ کے عملہ سے توقع کی ہے کہ وہ اب اس سہولت سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائیں اور دن رات کوشش کر کے جن علاقوں میں سیوریج کی وجہ سے عوام کا گزرنا مشکل ہے ان کو صاف کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button