جہلم

بیٹی کو طلاق کیوں دی، سسر نے بیٹے سے مل کر سابقہ داماد کو دھو ڈالا

جہلم: بیٹی کو طلاق کیوں دی ، سسر نے بیٹے سے مل کر سابقہ داماد کو دھو ڈالا، اہل علاقہ کی مداخلت پر جاں بخشی ، وٹے سٹے کی شادی دونوں خاندانوں کیلئے عذا ب۔

تفصیلات کے مطابق کا لا گوجراں کے رہائشی ذیشان ظفر ولد شیخ مظفر حسین کی شادی وٹے سٹے میں اپنی پھوپھی کے گھر ہوئی ، مگر کچھ ہی عرصہ بعد ذیشان ظفر کی ہمشیرہ (ر ک) کو اسکے شوہر اعجاز الرحمن ولد نیاز علی نے گھریلو ناچاقی پر طلاق دے دی ۔

ذیشان ظفر نے اپنی بیوی (ش ن) کو اسکے گھر والوں کے کہنے کے باوجود طلاق نہ دی جس پر دونوں خاندان ایک دوسرے کے جانی دشمن بن گئے اور اکثر لڑائی جھگڑارہنے لگا، جس سے اہل علاقہ بھی پریشانی کا شکار تھے۔

گزشتہ روز (ر ک) کا سابقہ شوہر اعجاز الرحمن کسی کام کے سلسلے میں جا رہا تھا کہ اس کے سابقہ شیخ مظفر حسین نے اپنے بیٹے نعمان ظفر کے ہمراہ اعجاز الرحمن پر لاتوں اور گھونسوں سے ہلا بول دیا اور شدید تشدد کا نشانہ بنایا اہل علاقہ کی مداخلت پر اعجاز الرحمن کی جاں بخشی ہوئی۔

اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ دونوں خاندانوں میں رنجش سے علاقے کا امن خطرہ میں پڑ گیا ہے اور اہل علاقہ کو خدشہ ہے کہ وٹہ سٹہ کی شادیوں کے بعدروز مرہ کی لڑائی میں کوئی جانی نقصان نہ ہو جائے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button