جہلم

پٹرولنگ پولیس مصری موڑ نے ماہ جنوری کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی

جہلم: ایس ایس پی پٹرولنگ راولپنڈی ریجن ساجد کیانی اور ڈی ایس پی پٹرولنگ جہلم فیصل سلیم کی ہدایات پر اور انچارج پوسٹ مصری موڑ عاصم آزاد سب انسپکٹر کی زیرنگرانی پٹرولنگ پولیس مصری موڑ نے جنوری کے دوران شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اورلوڈ، تیز رفتاری اور غفلت سے گاڑیاں چلانے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مقدمات درج کرائے، جبکہ 40 سے زائد مسافروں کو دوران سفر پیش آنے والی مشکلات میں ان کی مدد کی ، رواں ماہ میں فوگ/ سموگ اور کورونا ایس او پیز کے حوالے سے بھی لوگوں میں آگاہی فراہم کی گئی ، اور چونکہ ابھی تک کورونا پر قابو نہ پایا جا سکا، لہٰذا عوام کو ماسک اور سینٹیائزر کا استعمال اور سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کی ہدایات کی گئی ، انچارج پوسٹ عاصم آذاد سب انسپکٹر نے بتایا کہ عوام کسی قسم کی مشکل پیش آنے پر دوران سفر 1124 جو کہ پٹرولنگ پولیس کی ہیلپ لائن ہے پر کال کریں، انشاء اللہ پٹرولنگ پولیس مصری موڑ سٹاف ان کی مدد کے لئے بروقت پہنچے گا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button