جہلم

جہلم شہر کے جی پی او میں ہزاروں اکاؤنٹس ہولڈر سخت مشکلات کا شکار

جہلم: شہر کے جی پی او میں ہزاروں اکاؤنٹس ہولڈر سخت مشکلات کا شکار، اکاؤنٹ ہولڈرز کے مطابق ان کے لاکھوں روپے ڈوبنے کا خدشہ لاحق ہو چکا ہے ۔

پاکستان پوسٹ کے ذرائع کے مطابق تمام پنشنروں اور دوسرے اکاؤنٹس ہولڈر ز جن کی تعداد ہزاروں میں بتائی جارہی ہے کہ اکاؤنٹس کو قومی بچت مرکزمیں منتقل کیا جا رہا ہے اور آن لائن سسٹم کے تحت اکاؤنٹس ہولڈرز کو ATM کارڈ مہیا کیے جائیں گے۔

ادھر قومی بچت مرکز کے حوالے سے منیجر ،کیشئر اور سیکورٹی گارڈز کے بارے میں عوام کی کھل کر شکایات بھی سامنے آرہی ہیں، قومی بچت کے ملازمین کے رویے کو زبردست ہدف تنقید بنایا جارہا ہے، بڑی وجہ یہ ہے کہ قومی بچت مرکز ضلع بھر میں صرف تحصیل ہیڈ کوارٹر پر ہی موجود ہیں ا ور عوام کے لیے کوئی سہولت فراہم نہیں کی گئی ۔

اطلاعات کے مطابق ہزاروں مرد خواتین کھاتہ دار اور پنشنرز قومی بچت کے دفاتر کے باہر برآمدے میں سخت سردی و گرمی کے موسم میں بے یارو مدد گار بیٹھے دکھائی دیتے ہیں۔

شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مرکز قومی بچت اور پوسٹ آفس کے حوالے سے ان کی شکایات کا ازالہ کیا جائے تاکہ بزرگ پنشنرز اور کھاتہ دار پاکستان پوسٹ کی سہولیات سے مستفید ہو سکیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button