جہلماہم خبریں

سیلاب زدگان کی بحالی کے لئے پنجاب حکومت تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ کمشنر محمد محمود

جہلم: کمشنر راولپنڈی ڈویژن کیپٹن(ر)محمد محمود کا دورہ جہلم ، کمشنر کیپٹن(ر)محمد محمود نے ضلع کونسل ہال جہلم میں سیلاب کی زد میں آنے والے افراد کے لواحقین میں مجموئی طور پر 58 لاکھ 20 ہزار روپے مالیت کے چیک تقسیم کیے ۔
اس موقع پر کمشنر راولپنڈی ڈویژن کیپٹن(ر)محمدمحمود نے کہا ہے کہ سیلاب زدگان کی بحالی کے لئے پنجاب حکومت تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے ، انہوں نے بتایا ہے کہ سیلاب کی زد میں وفات پانے والے افراد کے 7 لواحقین کو 8 لاکھ فی کس جبکہ متاثرہ درجہ اول کے زخمیوں کو 1 لاکھ روپے ، درجہ دوئم کے زخمیوں کو 40 ہزار روپے کے چیک تقسیم کیے گئے ۔

بعد ازاں کمشنر راولپنڈی ڈویژن نے احساس کفالت اور باہمت بزرگ پروگرام کے تحت مستحق خواتین کی مالی امداد کے لیے ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر اور سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے افسران کے ہمراہ چیک اور کارڈز تقسیم کیے ۔
کمشنر نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت میں حکومت پنجاب نے سوشل پروٹیکشن اتھارٹی کے زیر اہتمام باہمت بزرگ پروگرام کے لیے چاروں تحصیلوں سے 65 سال سے زائد عمر کی سینکڑوں مستحق افراد کا انتخاب کیا ہے ، ان کو ہر تین ماہ بعد 6 ہزار روپے مالی امداد دی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button