تحریک خدامِ اہلسنت والجماعت جہلم کی پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی کیلئے ریلی نکالی گئی

بھارت نے عرصہ دراز سے مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت کا بازار گرم کر رکھا ہے، قاری مولانا ابوبکر

0

جہلم: تحریک خدام اہلسنت و الجماعت کے زیر اہتمام پاک فوج کے جوانوں سے اظہار یکجہتی اور خراج تحسین پیش کرنے کے لیے دفاع پاکستان ریلی،جامعہ حنفیہ تعلیم السلام کے مہتمم قاری مولانا ابو بکر کی قیادت میں نکالی جانے والی ریلی میں تاجروں،سیاسی سماجی شخصیات اور جہلم کے شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

رپورٹ کے مطابق افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی اور پاک فوج کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے تحریک خدام اہلسنت و الجماعت کے زیر اہتمام دفاع پاکستان ریلی نکالی گئی۔

جامعہ حنفیہ تعلیم اسلام کے مہتمم قاری مولانا ابو بکر کی قیادت میں نکالی جانیوالی ریلی میں مرکزی انجمن تاجران کے عہدہ داران شیخ محمد جاوید، عبدالرشید بٹ، قاری عمر،قاری عطاء اللہ، سیاسی سماجی شخصیات اور عوامی سماجی حلقوں کے علاوہ جہلم کے شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لئے نکالی جانے والی ریلی جامع مسجد گنبد والی سے شروع ہو کر سول لائن سے ہوتی ہوئی شاندار چوک کے مقام پر اختتام پذیر ہوئی۔

قاری مولانا ابو بکر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے عرصہ دراز سے مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت کا بازار گرم کر رکھا ہے، آئے روز لائن آف کنٹرول پر خلاف ورزیاں کی جاتی ہیں لیکن عالمی برادری خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے درحقیقت عالمی برادری عالمی بربادی کا باعث بن رہی ہے۔

مولانا ابوبکر،قاری عمر،شیخ جاوید اور دیگر نے کہابھارے نے پاک فضائیہ کا سرپرائز دیکھ لیا ہماری فوج نے انکے پائلٹ کی مہمان نوازی کی اور چاہے بھی پلائی اگر بھارت باز نہ آیا تو پھر اینٹ کا جواب پتھرسے دیا جائے گا۔

مقررین نے کہا پوری قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، قوم کا بچہ بچہ جذبہ شہادت سے سرشار ہے، ایسی قوم کو شکست نہیں دی جا سکتی جسکی مائیں بچوں کی شہادت پر شکرانے کے نوافل ادا کرتی اور مبارکبادیں وصول کرتی ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.