پی پی پی ناروے کے سینئر نائب صدر علی اصغر شاہد کے بھانجے احسن شہزاد اعوان رشتہ ازدواج سے منسلک

0

سوہاوہ: پی پی پی ناروے کے سینئر نائب صدر علی اصغر شاہد، تحریک منہاج القرآن راولپنڈی کینٹ کے رہنما حافظ عظمت علی اعوان کے بھانجے علی احمد اعوان (ناروے) کے بیٹے احسن شہزاد اعوان رشتہ ازدواج سے منسلک ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی ناروے کے سینئر نائب صدر علی اصغر شاہداور تحریک منہاج القرآن راولپنڈی کینٹ کے رہنما حافظ عظمت علی اعوان کے بھانجے، علی احمد اعوان(ناروے) کے بیٹے احسن شہزاد اعوان رشتہ ازدواج سے منسلک ہو گئے۔

دعوت ولیمہ میں پاکستان ہاؤس ناروے کے سابق اہلکار غلام مجتبٰی سومرو، اسلام آباد راولپنڈی ویلفیئر سوسائٹی ناروے کے سابق صدر ریاض احمد، ڈی ایم ایس سوشل ویلفیئر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال راولپنڈی ڈاکٹر ادریس اکبر چوہدری سمیت دوست احباب اور عزیزواقارب کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

تمام شرکاء کی جانب سے دلہا اور دلہن کو پر خلوص دعاؤں سے نوازنے کے علاوہ مبارکباد، پھولوں کے گلدستے اور سلامی کی صورت میں نقد رقم پیش کی گئی۔ تمام مہمانوں کی پر تکلف کھانوں سے ضیافت کی گئی۔ علی احمد اعوان، علی اصغر شاہد اور جملہ اہل خانہ کی جانب سے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.