واٹر سپلائی کی مین لائن سے جائز ناجائز پانی کے کنکشن کاٹ کر بلاتفریق پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے، سماجی حلقے

0

کھیوڑہ: واٹر سپلائی کی مین لائن سے جائز ناجائز پانی کے کنکشن کاٹ کرتمام شہریوں میں بلاتفریق پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے، مین لائن سے کنکشن ختم ہونے کے بعد شہر میں پانی کا مسئلہ حل ہو جائے گا، عوامی سماجی حلقوں کا ڈی سی جہلم سے فوری ایکشن لینے کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق کھیوڑہ شہر ضلع جہلم میں آبادی کے لحاظ سے دوسرا بڑا شہر ہے مگر افسوس کہ شہری پینے کے لیے صاف پانی کے لیے کئی سالوں سے ترس رہے ہیں۔ پنڈدادنخان بیلہ بلدیہ کے بوسٹر سے کھیوڑہ شہر تک اور شہر کے اندر سرمایہ داروں اور سفارشیوں کے مین لائن سے سینکڑوںکنکشن دئیے گئے ہیں۔

محلہ اسلام گنج میں اکثر لوگوں نے مین لائن سے کنکشن لے کر آگے دوسرے لوگوں کو کنکشن دئیے ہوئے ہیں اور اس کے علاوہ شہر میں سرمایہ داروں اور سفارشیوں کو بھی مین لائن سے کنکشن دئیے گئے ہیں اور اس کے علاوہ پنڈدادنخان سے کھیوڑہ تک جپسم کی فیکٹریوں اور سروس اسٹیشنوں کو بھی واٹر سپلائی کے کنکشن دیئے گئے ہیں جب تک مین لائن سے بلاتفریق تمام کنکشن کاٹ نہیں دیئے جاتے تب تک شہریوں میں بلاتفریق پانی کی فراہمی ممکن نہیں ہے۔

عوامی سماجی حلقوں نے ڈی سی جہلم سے بھرپور مطالبہ کیا ہے کہ کھیوڑہ شہر کی واٹر سپلائی کی مین لائن سے پانی کے کنکشن کٹوائیں جائے اور تمام شہریوں کو برابری کی سطح پر پینے کے لیے صاف پانی مہیا کیا جائے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.