ڈپٹی کمشنر کا جہلم سبزی و فروٹ منڈی کا اچانک دورہ، سبزیوں، فروٹ کی بولی کا معائنہ کیا

0

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے جہلم سبزی و فروٹ منڈی کا اچانک دورہ کیا۔وہاں پر سبزیوں، فروٹ کی بولی کا معائنہ کیا اور آڑھتیوں سے فروٹ اور سبزی کے ریٹ مناسب رکھنے اور رمضان کے مہنیے میں اپنے مسلمان بھائیوں کو سستے داموں پھل اور سبزی فروخت کرنے دوکانداروںکو ہدایات دیں۔

انہوں نے کہا کہ غریب عوام جو مہنگا فروٹ خریدنے کی استطاعت نہیں رکھتے انہیں بھی رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں سبزی اور اچھا فروٹ مناسب قیمت پر دستیاب ہو سکے۔انہوں نے اس موقع پر کہا کہ سبزی اور فروٹ کے ریٹس میں خود چیک کیا کرونگا۔ الصباح دورہ کے موقع پر سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی اور دیگر افسران انکے ہمراہ تھے۔

ڈی سی جہلم نے بولی کے عمل کا جائزہ لیتے ہوئے بتایا ہے کہ بولی اپنی نگرانی میں کروانے کا مقصد عوام کو ریلیف دینا ہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.