جہلم کے علاقہ کشمیر کالونی سے قوت سماعت و گویائی سے محروم 12 سالہ بچہ لاپتہ

0

جہلم: کشمیر کالونی کا رہائشی قوت سماعت و گویائی سے محروم 12 سالہ سیف علی جو مورخہ 18 ستمبر 2018 کو اپنے گھر سے نکلا اور آج تک واپس گھر نہیں لوٹا، جس کے والدین بچے کی تلاش میں دربدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں۔

مغوی سیف علی کے والدین نے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہمارا بیٹا جو قوت ِ سماعت و گویائی سے محروم ہے نے سیاہ رنگ کی شلوار قمیض پہن رکھی تھی جس کو پڑوسی اضلاع سے بھی تلاش کر چکے ہیں ، لیکن کسی قسم کی معلومات نہیں مل رہی ، سیف علی کے والدین نے مطالبہ کیا ہے کہ ہمارے لخت جگر کی تلاش میں شہری ہماری مد د کریں تاکہ ہمارا بیٹا ہمیں مل سکے ۔

انہوں نے بتایا کہ بچے کی تلاش کے حوالے سے پولیس چوکی کالا گجراں میں رپٹ درج کروارکھی ہے اگر کسی شخص یا فلاحی ادارے کو ہمارے بیٹے کے بارے علم ہو تو تھانہ صدر کے فون نمبر05449270047 تفتیشی افسر 03359513616 پر اطلاع دیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.