جہلم میں 4 سالہ بچی اپنے ہی سکول کے سامنے سکول وین کے نیچے آ کر جاں بحق

0

جہلم: 4 سالہ بچی اپنے ہی سکول کے سامنے سکول وین کے نیچے آ کر جاں بحق، جاں بحق بچی ہسپتال منتقل، پولیس موقع پر پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کے علاقہ چوٹالہ میں افسوسناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب جگتہ گاؤں کی رہائشی 4 سالہ عیشال فاطمہ گھر سے سکول پہنچی۔

ننھی بچی اپنے ہی سکول کے باہر جس وین پر سکول آتی تھی اسی وین کے نیچے آ گئی جس کے نتیجہ میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی، اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی، بچی کے ورثاء نے وین ڈرائیور کو موقع پر ہی معاف کر دیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.