جانوروں کی آلائشیں ٹھکانے لگانے کیلئے انتظامیہ، میونسپل کمیٹیز اور محکمہ لوکل گورنمنٹ کام کر رہے ہیں، ڈپٹی کمشنر جہلم

0

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے کہا ہے کہ جہلم شہر سمیت تمام تحصیلوں، دیہاتوں اور دور دراز علاقوں میں جانوروں کی آلائشیں ٹھکانے لگانے کے لئے ضلعی انتظامیہ جہلم، میونسپل کمیٹیز اور محکمہ لوکل گورنمنٹ کام کر رہے ہیں۔ تمام چیف آفیسرز،اسسٹنٹ کمشنرز، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز اور متعلقہ افسران اپنی اپنی تحصیل میں صفائی کے فریضے کو سرانجام دے رہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف تحصیلوں میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے دورہ کرتے ہوئے کیا۔ ڈپٹی کمشنر سیف انور نے گزشتہ روز تحصیل جہلم، دینہ اور سوہاوہ کے مختلف مقامات کا دورہ کیا۔

انہوں نے تحصیل، جہلم اور پنڈ دادنخان میں ڈمپ سائٹ سنگوئی، ڈمپ سائٹ چوٹالہ، یونین کونسل جلاپور شریف، محلہ اسلامیہ اسکول پنڈدادنخان، کوٹ کلاں، ڈمپنگ پوائنٹ پنڈ دادنخان شہر سمیت کھیوڑہ کا دورہ کیا اور صفائی ستھرائی کے انتظامات میں مزید بہتری لانے کی ہدایت دی۔

ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے بتایا کہ شہر کے ساتھ ساتھ گنجان آبادعلاقوں اور گلیوں سے بھی سالڈ ویسٹ اٹھایا جا رہا ہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.