جہلم

الحقیق ہال المرکز جہلم میں ’’یوم دفاع وشہدا‘‘ کی ایک پروقار تقریب کا انعقاد

جہلم: الحقیق ہال المرکز جہلم میں ’’یوم دفاع وشہدا‘‘ کی ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی جس کی صدارت مرزا عبدالغفور ایڈووکیٹ نے کی۔میجر (ر)یوسف اختر مہمان خصوصی اور ایم اے جمیل مہمان اعزاز تھے۔نظامت کے فرائض احسان شاکر نے انجام دیے۔

اس تقریب میں کرنل حق نواز کیانی شہید ،کیپٹن معظم علی شہید،فلائٹ لیفٹیننٹ فواد عابد بیگ شہید،ہیڈ کانسٹیبل محمد فاروق شہید اور سپاہی محمد زبیر شہید کے لواحقین کے علاوہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے خواتین و حضرات نے شرکت کی۔عبدالرحمان مانی نے تلاوت کلام پاک سے آغاز کیا اور سید اختر علی شاہ نے نعت رسول مقبول ﷺ پیش کرنے کی سعادت حاصل کی۔میجر (ر) زرگون گل خان نے اس دن کی اہمیت کے بارے میں گفتگو کی۔تنویر طاہر کیانی نے شہدا کو منظوم خراج عقیدت پیش کیا ۔

مبشر نذیر قریشی نے شہدا کے لواحقین کے انٹرویو کرتے ہوئے شہدا کی زندگی کے مختلف حالات وواقعات اور ان کی شہادت پر ان کے لواحقین کے تاثرات حاضرین تک پہنچائے ۔محمد بلال کیانی نے تقریر کرتے ہوئے شہدا اور پاک فوج کو خراج عقیدت پیش کیا۔شہدا کے درجات کی بلندی کے لیے اجتماعی دعا کی گئی ۔اس کے علاوہ ملی نغموں اور ملٹی میڈیا پر مرزا سعداللہ بیگ کی پیش کی گئی ڈاکومنٹری فلم نے بھی خوب سماں باندھا ۔تقریب کا اختتام پر حاضرین نے مل کر قومی ترانہ پڑھا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button