جہلماہم خبریں

ٹیکنالوجی کے شعبہ میں عسکری اداروں کے تجربے سے استفادہ کرنا چاہتے ہیں، فواد چوہدری

وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے اپنے منصوبوں کی جدید معیار کے مطابق تکمیل کیلئے عسکری تعاون حاصل کرنے کا اعادہ کیا ہے۔

وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں ٹیکنالوجی کے شعبہ میں سول عسکری انٹرفیس پر اجلاس کا انعقاد ہوا جس کی سربراہی وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کی۔

اجلاس میں ٹیکنالوجی کے شعبہ میں سول عسکری تعاون کو فروغ دینے پر غور کیا گیا، وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا اپنے منصوبوں کی جدید معیار کے مطابق تکمیل کیلئے عسکری تعاون حاصل کرنے کا آعادہ کیا۔

فواد چوہدری نے کہاکہ عسکری اداروں کے تجربے اور نظم و ضبط سے استفادہ کرنا چاہتے ہیں، وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈرون ٹیکنالوجی اور الیکٹرومیڈیکل آلات کی مینوفیکچرنگ میں عسکری اداروں سے مدد حاصل کریگی۔

اجلاس میں اعلی عسکری حکام سیکرٹری سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور پلاننگ ڈویژن کے نمائندوں نے شرکت کی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button