پنڈدادنخان

پنڈدادنخان میں لگایا گیا سہولت بازار بھی عوام کو ریلیف فراہم نہ کر سکا

پنڈدادنخان:  تحصیل پنڈدادنخان میں حکومت پنجاب کی جانب سے لگائے گئے سہولت بازار میں دالیں، چینی،چاول،گھی اور سبزیوں کی عدم دستیابی کے باعث عوام کو ریلیف نہ مل سکا۔

عوام کا کہنا ہے کہ برائے نام سہولت بازار میں دالوں سبزیوں اور چینی دستیاب نہیں ہے جسکی وجہ سے زیادہ تر عوام سہولت بازار کی بجائے عام بازاروں کارخ کرتے دیکھائی دیتے ہیں سہولت بازار میں کچھ پھل فروٹ اور آٹا وغیرہ تو رکھا گیا ہے جبکہ چینی ،گھی ،دالیں اور سبزیوں سمیت دیگر اشیا میسر نہیں ہیں۔

بازار میں آنے والے گاہکوں کا کہنا ہے کہ سہولت بازار میں چینی گھی اور سبزیوں کی فراہمی کو یقینی جایا اور 1500سے 2000روپے کی خریداری پر 2کلو چینی کی فراہمی والے فارمولا کو ختم کروایا جائے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے اور بازار میں حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز پر عملدرآمد کو بھی یقینی بنایا جائے سینی ٹائزنگ کا نظام موجود ہونا چاہیے اور فیس ماسک کے استعمال پر بھی عملدرآمد کروایا جائے۔

دوسری جانب پنڈدادنخان اور کھیوڑہ شہر کے تاجروں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ غیر جانبدار کاروائیاں کرے گلی محلوں میں چھوٹے دکانداروں کو ایس او پیز کی خلاف ورزی پر تو جرمانے کئے جارہے ہیں لیکن من پسند لوگوں کو نوازا جا رہاہے اور کھلی چھٹی دے رکھی ہے۔

اس حوالہ سے بازار کے انچار ج حاجی اسلم نے موقف دیتے ہوئے کہا کہ بازار میں آٹا چینی وغیرہ وافر مقدار میں موجود ہے اور حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز پر بھی عملدرآمد کروایا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button