سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال کا آر ایچ سی دینہ کا اچانک دورہ، ڈاکٹرز و سٹاف کی حاضری چیک کی

0

دینہ: سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال نے آر ایچ سی دینہ کا اچانک دورہ ، ڈاکٹرز و سٹاف کی حاضری چیک کی۔

ادویات کی دستیابی پر اظہار اطمینان کیا تاہم صفائی ستھرائی کے انتظامات ہسپتال میں معیاری نہ ہونے پر ایم ایس اور ڈیلی ویجز پر مزید خاکروب بھرتی کرنے کی ہدایت دی۔

قبل ازیں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم نے متعلقہ افسران کے ہمراہ ڈینگی سے بچاؤ کے لئے حفاظتی اقدامات کرنے اور چیکنگ کرنے کے لئے مختلف مقامات کا دورہ کیا۔

انہوں نے عابد ٹائر شاپ، اختر ہوٹل، پرانا لنگر ہوٹل کے قریبی مقامات، خرم شہزاد ٹائر شاپ، چوہدری ٹائر شاپ اور حمزہ ٹائل اور ماربل فیکٹری میں موجود پانی کی چیکنگ کی جن میں سے اختر ہوٹل میں لاروا ملنے پر ڈاکٹر وسیم اقبال نے موقع پر پانی کو تکنیتی بنیادوں ختم کروایا اور اسکے بارے آگاہی فراہم کی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.