جہلم

انسانیت کی خدمت اللہ کی خوشنودی حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔ ڈاکٹر وحید مغل

جہلم: انسانیت کی خدمت اللہ کی خوشنودی حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے، مستحق اور سفید پوش طبقہ سے تعلق رکھنے والے افراد کی ضروریات زندگی پوری کرنے والے آخرت میں سرخرو ہوں گے۔

ان خیالات کا اظہار برطانوی نژاد پاکستانی شہری رورل ایریا ڈویلپمنٹ کونسل الارشاد کے بانی ڈاکٹروحید مغل نے مستحق افراد میں راشن تقسیم کی تقریب سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ مخلوق خدا کی خدمت مالک کائنات کی خوشنودی حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے انسانیت کیلئے اپنی خوشیاں قربان کرنا عبادت ہے مستحقِ اور سفید پوش طبقہ کی ضرورت پوری کرنے والے دنیا اور آخرت میں سرخرو ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ عید کی خوشی کے موقع پر ہمیں اپنے ارد گرد غریب نادار مستحق افراد کا خیال رکھنا چاہیے تاکہ وہ لوگ بھی عید کی خوشیوں میں ہمارے ساتھ شامل ہوسکیں۔

اس موقع پر معروف سماجی شخصیت حاجی نیاز علی نے کہا کہ رفاعی تنظیم الارشاد غریب سفید پوش مستحق افراد کے لیے امید کی کرن ہے مخلوق خدا کی بے لوث خدمت دراصل انسانیت کی معراج ہے۔

رفاعی تنظیم کے صدر کرنل(ر)راجہ رضاعلی خان نے کہاکہ سوڈان کے شیخ عبد الباقی المکاشفی نے نماز جمعہ کے مختصر ترین خطبہ میں فرمایا کہ بھوکے مسکین کے پیٹ میں ایک لقمہ پہنچانا ہزار مساجد تعمیر کرنے سے بہتر ہے۔

اس موقع پر سعید مغل،چوھدری طارق محمود کھنڈوعہ ملک مظہر ،آصف علی ٹیڈی سمیت دیگر معززین بھی موجود تھے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button