ڈپٹی کمشنر سیف انور اور ڈی پی او سید حماد عابد 8 نومبر کو بڑاگواہ میں کھلی کچہری لگائیں گے

0

ڈومیلی: حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق 08 نومبر بروز جمعہ کودن 3بجے بنیادی مرکز صحت بڑا گواہ تحصیل سوہاوہ میں ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کیپٹن سید حماد عابد کھلی کچہری لگائیں گے۔

کھلی کچہری میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو میثم عباس، ایڈشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید نذارت علی، اے سی سوہاوہ، ڈی ایس پیز سمیت ضلعی محکموں اور پولیس کے سربراہان کو شرکت کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

ترجمان ضلعی حکومت جہلم نے کہا کہ عوام الناس اپنے مسائل کے فوری حل کے لئے اوقات کار کی پابندی کرتے ہوئے تشریف لائیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.