جہلم

ملک میں فحاشی و عریانی کا ایک سیلاب ہے جو سوشل میڈیا کی وجہ سے روز افزوں ہے۔ سید خلیل حسین کاظمی

جہلم کی معروف سماجی شخصیت سید خلیل حسین کاظمی نے ملک میں اغواء،آبرو ریزی ، کمسن بچوں سے زیادتی اور قتل کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک نظریاتی مملکت میں ایسی گھناؤنی وارداتیں انتہا درجہ کی شرمناک ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں فحاشی و عریانی کا ایک سیلاب ہے جو سوشل میڈیا کی وجہ سے روز افزوں ہے ، سمارٹ فونز پر فحش ڈرامے اور مختلف مصنوعات کے اشتہار نئی نسل کو فحاشی و عریانی کا خوگر بنا رہے ہیں اور اس کے نتیجے میں جرائم کی سوچ پروان چڑھ رہی ہے ، مخلوط نظام تعلیم اور مخلوط تقریبات بھی اس روش کی نشوونما میں معاونت کرتی ہے۔

انہوں نے اس صورت حال پر توجہ دلاتے ہوئے حکمرانوں سے مطالبہ کیاہے کہ معاشرے سے ان برائیوں کے خاتمے کیلئے قانون سازی کی جائے تاکہ معصوم بچوں کے ساتھ زیادتی جیسے گھناؤنے فعل پر سزائے موت کی سزادی جائے تاکہ معاشرے سے جرائم کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔

انہوں نے کہا کہ بالخصوص تعلیمی اداروں کے اساتذہ اور خطیب حضرت پر لازم ہے کہ اس بے راہ روی کے خاتمے کے لئے اپنا کردار ادا کریں ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button