پنڈدادنخان

پنڈدادنخان میں انتظامیہ کے اوورلوڈنگ پر کنٹرول کے دعوے ٹھس، ٹریفک قوانیں کی خلاف ورزیاں جاری

پنڈدادنخان: تحصیل پنڈدادنخان میں انتظامیہ کے اوورلوڈنگ پر کنٹرول کے دعوے ٹھس، ٹریفک قوانیں کی خلاف ورزیاں جاری، اوورلوڈ گاڑیاں سڑک پر کھڑی کرنا معمول بن گیا، ٹریفک پولیس قانون شکنی کرنے والوں کے خلاف کارروائی سے گریزاں، غیرقانونی رکشہ سٹینڈز کی بھرمار، ٹاؤن کمیٹی کھیوڑہ کے سامنے ٹریکٹر ٹرالیاں کھڑی رکھنا معمول بن گیا۔

تفصیلات کے مطابق کھیوڑہ، پنڈدادنخان ،دھریالہ جالپ اور جلالپور شریف سمیت تحصیل بھر میں ٹریفک پولیس کے اہلکار وں کی عدم توجہی کے باعث آئے روز حادثات معمول بن گئے، ٹریفک حادثات میں کئی قیمتی جانیں جاچکی ہیں، تحصیل پریس کلب پنڈدادنخان نے نشاندہی کی تو انتظامیہ نے چند دن گاڑیوں کو روکا لیکن مبینہ ملی بھگت کے بعد معاملہ جوں کا توں ہے۔

اہلکاروں نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ مبینہ طور پر منتھلی طے کر کہ کھلی چھٹی دے رکھی ہے۔ تحصیل بھر میں لکڑی، مٹی اور جپسم سے بھر ے ڈمپر اور ٹریکٹر ٹرالیاں جوکہ باڈی سے بھی کئی کئی فٹ اوورلوڈ ہوتی ہیں اور حادثا ت کا باعث بنتی ہیں۔ اوور لوڈنگ کرنے والوں نے انتظامیہ کی ملی بھگت سے اوورلوڈ پتھروں پر ترپال ڈال کر اوور لوڈنگ کا سلسلہ جاری کر رکھا ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان نے اوورلوڈنگ کے خلاف کارائیوں اور روک تھام کے ہوائی دعوے تو کیے لیکن وہ بھی عملدرآمد کروانے میں مکمل ناکام ہیں پنڈدادنخان لاری اڈا کھیوڑہ پرانا لاری اڈا اور ریلوے پھاٹک کے قریب سارا دن ڈرائیور حضرات اپنی گاڑیاں سڑک پر کھڑی کرکے خود ہوٹلوں میں سو رہے ہوتے ہیں جس کے باعث معمول کی ٹریفک کی روانی کے علاوہ سکول ٹائم میں بھی شدید مشکلات رہتی ہے جبکہ شام ہوتے ہی ٹاؤن کمیٹی کھیوڑہ کے بالکل سامنے سڑک کنارے ڈرائیور حضرات ٹریکٹر ٹرالیاں کھڑی کرکے گھر چلے جاتے ہیں۔

عوامی سماجی حلقوں نے ڈی پی او جہلم سمیت اعلیٰ حکام سے استدعا کی ہے کہ اوورلوڈنگ کرنے والوں کے خلاف موثر اقدامات کئے جائیں تاکہ حادثات میں نمایاں کمی آئے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button