سوہاوہ

پنجاب میں بلدیاتی اداروں کی بحالی خوش آئند ہے۔ راجہ سفیر اکبر

سوہاوہ: پنجاب میں بلدیاتی اداروں کی بحالی خوش آئند ہے، بحال ہونے والے تمام چیئرمینوں اور کونسلروں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، عدالت عظمیٰ کا فیصلہ قابل ستائش ہے، عوام کا احساس محرومی کم کرنے میں مدد ملے گی۔

ان خیالات کا اظہار چیئرمین غوری ٹاؤن اسلام آباد سابق چیئرمین یونین کونسل پیل بنے خان راجہ سفیر اکبر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب بھر میں بلدیاتی نمائندوں کی بحالی خوش آئند اقدام ہے۔

راجہ سفیر اکبر نے تمام نمائندوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ تمام نمائندے اپنے اپنے حلقوں کی عوام کو درپیش مسائل کو فوری حل کرنے کے لئے بھرپور اقدامات کریں گے کیونکہ بلدیاتی ادارے تحلیل ہونے کے بعد سے فنڈ کی عدم دستیابی اور عوامی نمائندوں کی عدم دلچسپی کے باعث مسائل میں بے پناہ اضافہ دیکھنے میں آیا جس پر عوام میں شدید مایوسی پائی جا رہی تھی ۔

انہوں نے کہا کہ عدالت عظمیٰ کا فیصلہ قابل ستائش ہے جو عوامی حلقوں میں پائے جانے والے احساس محرومی کو کم کرنے میں مدد گار ثابت ہو گا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button